بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نےپچھلےکئی دنوں کے اٹکلوں کے بعد آ ج اپنا استعفی گورنر کو سونپ دیا۔نتیش کمار کا یہ فیصلہ کافی حیران کن ہے۔ایسا اس لیے کہ پچھلے کئی مہینوں سے وہ انڈیا بلاک کو مضبوط کرنے میں سب سے آ گے تھے۔ایسی امید کسی نے بھی نہیں کی تھی کہ جب پارلیمنٹری الیکشن اتنے قریب ہیں ، نتیش کمار این ڈی اے پھر سے جوائن کر لیں گے۔لیکن آ ج نتیش کمار پھر سے پلٹے اور این ڈی اے میں سے شامل ہو گئے۔بیانوں کے مطابق اگلے کچھ دنوں میں وہ پھر سے بی جے پی کی مدد سے وزیرآ علی کا حلف لیں گے۔
نتیش کمار کاپورا سیاسی کیریئر ایسے ہی دل بدل کارناموں سے بھرا پڑا ہے۔2022 میں ہی وہ این ڈی اے کو چھوڑ کر مہاگٹھ بندھن میں شامل ہوئے تھے۔آج وہ پھر این ڈی اے میں لوٹ آئے ہیں۔یہ پہلا یا دوسرا موقع نہیں،نتیش کمار یہ کام بار بار کر چکے ہیں۔یتیش کمار کے تعلقات آر جی ڈی اور بی جے پی کے ساتھ آنکھ مچولی کھیلنے جیسا رہا ہے۔جس میں اتحاد اور مخالفت کی دونوں مثالیں موجود ہیں۔اسی لیے ان کو پلٹو رام کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
پلٹو رام کب کب پلٹے
بی جے پی کے ساتھ ابتدائی سال اور اتحاد (1996-2013)
1996 میں نتیش کمار اٹل بہاری واجپئی کی قیادت والی حکومت میں زمینی نقل و حمل کے مرکزی وزیر بنے(Minister for Railways and Minister for Surface Transport)، جس سے ان کا بی جے پی کے ساتھ ابتدائی تعلق تھا۔کچھ وقت کے لئے میں وزیر زراعتAgriculture Minister)) بھی رہے۔
2001 سے مئی 2004 تک ، وہ ایک بار پھر ریلوے منسٹر تھے۔
مارچ 2000 میں نتیش پہلی بار بہار کے وزیر اعلی ٰ منتخب ہوئے۔وہ صرف سات دن تک ہی وزیر اعلی رہے-
2005 میں انہوں نے بہار میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی جیت کی قیادت کی اور بی جے پی کی حمایت سے وزیر اعلی ٰ بنے۔یہ حکومت پورے پانچ سال مکمّل طور پر بنی رہی-
یہ اتحاد جاری رہا کیونکہ نتیش کمار نے 2010 میں بی جے پی کے ساتھ اتحادی پارٹنر کے طور پر دوسری مدت جیت تھی۔
آر جے ڈی کے ساتھ اتحاد (2013-2017)
2013 میں نتیش کمار نے نریندر مودی کی وزیر اعظم کی امیدواری کو لیکر اختلافات کی وجہ سے بی جے پی کے ساتھ اتحاد ختم کر دیا ۔
اس کے بعد ، انہوں نے آر جے ڈی اور کانگریس کے ساتھ اتحاد کیا ، جس کے نتیجے میں 2015 کے بہار قانون ساز اسمبلی انتخابات میں پھر کامیابی حاصل کی۔
نتیش کمار نے آر جے ڈی لیڈر لالو پرساد یادو کی حمایت سے چیف منسٹر کا عہدہ سنبھالا۔
بی جے پی کے ساتھ اتحاد میں واپسی (2017-2022)
2017 میں نتیش کمار نے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور لالو پرساد یادو کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کی وجہ سے آر جے ڈی کے ساتھ اتحاد ختم کرتے ہوئے بی جے پی کی حمایت سے نئی حکومت پھر سے بنائی۔
وہ این ڈی اے اور بی جے پی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اور اس اتحاد کے حصے کے طور پر 2020 میں دوبارہ انتخاب جیت کر وزیرے اعلی بنے –
آر جے ڈی اور انڈیا اتحاد کے ساتھ (2022—24)
2022 میں وہ این ڈی اے سے ناتا توڑ اور مہا گٹھ بندھن میں شامل ہو گئے . اور وزیراعلی بنے رہے.
آج پھر 28 جنوری 2024 میں مہاگٹھ بندھن چھوڑ کر، نتیش کمار پھر سے پلٹے اور این ڈی اے میں شامل ہوگئے. خبروں کے مطابق آنے والے کچھ دنوں میں وہ پھر سے وزیراعلی کا حلف لیں گے۔
نتیش کمار کے سیاسی سفر میں بی جے پی اور آر جے ڈی دونوں کے ساتھ اسٹریٹجک اتحاد اور دوبارہ اتحاد رہا ہے۔ ان کے بدلتے ہوئے تعلقات نے برسوں سے بہار کے سیاسی منظر نامے کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
نتیش کمار اپنے پورے سیاسی سفر میں کبھی بی جے پی اور کبھی آ ر جی ڈی کی مدد سے برابر وزیر اعلی کے عہدے پر قائم رہے۔نتیش کمار کا یہ سیاسی سفر بہار کے سیاسی منظر نامے کو بدلنے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے-